file photo

کراچی لاہور موٹروے ایم نائن کے سکھر ملتان سیکشن کا تعمیراتی کام بھرپور انداز میں جاری
09 جولائی 2017 (16:35)
0

کراچی لاہور موٹروے ایم نائن کے سکھر ملتان سیکشن کا تعمیراتی کام بھرپور انداز میں جاری ہے منصوبے پر دو سوارب روپے لاگت آئے گی۔

ریڈیو پاکستا ن کے کراچی کے نمائندے کے مطابق کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں کو چین، افغانستان اور وسطی ایشیا کے ساتھ ملانے والی ایک ہزار ایک سو بائون کلو میٹر طویل موٹروے اگلے سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گی۔
ایم نائن کا پہلا مرحلہ پہلے ہی مکمل کیا جاچکاہے۔