file photo

حکومت نے اچھے نظم و نسق کے ذریعے صوبے کو ایک مثال بنایا ہے:خٹک
09 جولائی 2017 (15:41)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اچھے نظم و نسق کے ذریعے صوبے کو ایک مثال بنایا ہے۔

اتوار کے روز ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت اورتعلیم کے شعبوں کی ترقی کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں عملے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ڈاکٹر ز اور معاون طبی عملہ بھرتی کیاگیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پشاور،چارسدہ اورنوشہرہ کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے دریائے کابل پر تیرہ ارب روپے کی لاگت سے پشتے تعمیر کئے جارہے ہیں۔