file photo

حکومت ملک کو خوشحال بنانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے:مقام
09 جولائی 2017 (15:38)
0

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔

ضلع نوشہرہ کے علاقے پبی میں اتوار کے روز ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں۔