file photo

خیبرپختونخوا اور خیرپور میں انسداد پولیو مہم پیر سے شروع
09 جولائی 2017 (14:19)
0

خیبرپختونخوا کے بارہ اضلاع اوردو قبائلی ایجنسیوں میں پولیو کے خاتمے کی مہم کل شروع ہورہی ہے جو تین روز جاری رہے گی۔

صوبائی محکمہ صحت کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹہ گرام،کوہستان، طور غر، شانگلہ، سوات، دیر بالا اور دیر زیریں ، چترال اور خیبر اور جنوبی وزیر ستان ایجنسیوں میں پانچ سال کی عمر تک کے بتیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ادھر ضلع خیرپور کی نو یونین کونسلوں میں چھ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم بھی کل سے شروع ہوگی۔
اٹھارہ ہزار سے زائدبچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔