file photo

وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے:شہباز
09 جولائی 2017 (14:14)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

اتوار کے روز لاہور میں جاری اپنے ایک پیغام میں ا نہوں نے کہا کہ ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ کا بجلی گھر بائیس ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے کہاکہ حویلی بہادر شاہ بجلی گھر کے 760 میگاواٹ کے پہلے مرحلے نے پیداوار شروع کردی ہے جبکہ قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں مجموعی طور پر 400 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل توانائی کے منصوبے بھی مکمل کئے جارہے ہیں۔