file photo

کٹھ پتلی انتظامیہ نے برہان وانی کی برسی پر کشمیر کو جنگ زدہ علاقے میں تبدیل کیا :مشترکہ مزاحمتی قیادت
09 جولائی 2017 (12:33)
0

مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے ممتاز نوجوان رہنما برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر کشمیر کو جنگ زدہ علاقے میں تبدیل کیا ہے۔

سری نگر میں ایک بیان میں مزاحمتی قیادت نے کہا کہ برہان وانی کی برسی کے موقع پر مقبوضہ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا اس بات کا ثبوت ہے کہ بڑے پیمانے پر فوجی ہونے کے باوجود برہان وانی کی یادیں بھی قابض حکا م کے لئے خطرہ ہیں۔

ادھر امرتسر سے تعلق رکھنے والی سکھ تنظیم دل خالصہ نے برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر اسے شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں دل خالصہ کے رہنما ایچ ایس Dhami اور
kanwar pal Singh نے کہا کہ برہان وانی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کونئی جلا بخشی ہے۔
انہوںنے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ تجارتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر اپنی خاموشی توڑے اور حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی مدد کرے۔