file photo

پاکستان میں خواتین کو ملک کی خدمت کیلئے ساز گار ماحول میسر ہے:وزیراعظم
09 جولائی 2017 (12:11)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کو یکساں مواقع اور ہر شعبے میں ملک کی خدمت کے لئے ساز گار ماحول میسر ہے۔ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی پچاسویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح جس طرح پوری تحریک آزادی کے دوران اپنے بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ رہیں وہ مستقل مزاجی اور ثابت قدمی کی ایک عمدہ مثال ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کی جدوجہد ہمیں نیک مقاصد کیلئے قربانی اور غیر مشروط حمایت کا درس دیتی ہے۔ نواز شریف نے کہا ہمیں پاکستان کو ایک ایساملک بنانے کیلئے جس کا خواب ہمارے بانی رہنما نے دیکھا تھا اپنے عزم کی تجدید کرنی چاہیے۔