وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے چوتھے اور پانچویں مرحلے کا آج سے آغاز
09 جولائی 2017 (11:14)
0

نوجوانوں کے لئے وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم کے چوتھے اور پانچویں مرحلے کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔ ملک بھر میں اعلیٰ تعلیم کے سرکاری اداروں کے طلباء میں دو لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔
پی ایچ ڈی، ایم فل، ایم ایس، ماسٹرز اور انڈر گریجویٹ کورسز کے طلباء لیپ ٹاپ کے حصول کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ معذور طلباء کیلئے بھی کوٹہ مخصوص کیاگیا ہے تاکہ وہ اس سکیم سے مستفید ہوسکیں۔ طلباء 30 ستمبر تک اپنے کوائف اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے پاس جمع کراسکتے ہیں۔