file photo

امریکہ ، سعودی عرب کے درمیان عرب ملکوں کے تنازع پر بات چیت
09 جولائی 2017 (10:31)
0

امریکہ اور سعودی عرب نے عرب ملکوں اورقطر کے درمیان جاری تنازع کے حل کیلئے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا۔
یہ تبادلہ خیال ہمبرگ میں گروپ بیس کے سربراہ اجلاس کے موقع پر سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر اور اُن کے امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن کے درمیان ملاقات میں کیاگیا۔
انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں پرزوردیاکہ خلیجی بحران کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر آئیں۔