ریلوے کے وزیرخواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ ریلوے لائن میں بہتری کے بعد ٹرینوں کی رفتار ایک سوساٹھ کلومیٹرفی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی

اقتصادی راہداری کے تحت کراچی تا پشاورریلوے لائن بہتر بنائی جائےگی: سعد
09 جولائی 2017 (10:13)
0

ریلوے کے وزیرخواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت کراچی سے پشاور ریلوے لائن کو بہتر بنایاجائے گا۔
سوشل میڈیا پراپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ضروری شرائط کو حتمی شکل دینے کیلئے چائنانیشنل ریلوے کااعلیٰ سطح کاایک وفد منگل کو پاکستان پہنچے گا۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ ریلوے لائن میں بہتری کے بعد ٹرینوں کی رفتار ایک سوساٹھ کلومیٹرفی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہاکہ انڈرپاس اورفلائی اوورکے ذریعے تمام ریلوے کراسنگ ختم کردیئے جائیں گے۔