file photo

مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوج کی جانب سے طاقت کا وحشیانہ استعمال درجنوں خواتین شہری زخمی
09 جولائی 2017 (07:57)
0

مقبوضہ کشمیرکے مختلف اضلاع میں بھارتی فوج کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے خواتین سمیت درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق برہان مظفروانی کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر کرفیو اور دیگرپابندیوں کے باوجودمتعددعلاقوں میں لوگ گھروں سے باہرآئے اور بھارت مخالف اور پاکستان کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے۔انہوں نے آزادی اور پاکستان کے حق میںاوربھارت مخالف نعرے لگائے۔
بھارتی فوجیوں نے اُن پُرامن مظاہرین پرپیلٹ گنوں سے فائرنگ کی اور آنسوگیس کے گولے پھینکے جنہوں نے شریف آبادکے علاقے میں برہان وانی کی قبر کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی ۔
وادی کشمیرBhardarwahcاورجموں کے دوسرے حصوں میں شدید احتجاج کیا گیا۔
برہان وانی کی شہادت کی برسی کے موقع پر یہ مظاہرے ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس احتجاج کاحصہ ہیں جس کی اپیل سیدعلی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور محمدیاسین ملک پرمشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی تھی۔