اقوام متحدہ کا دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے معلومات کے تبادلے پر زور
09 جولائی 2017 (07:52)
0

اقوام متحدہ نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے معلومات کے تبادلے اورپختہ سیاسی عزم پر زوردیاہے۔

اقوام متحدہ کے شہری ہوابازی کے بین الاقوامی ادارے کے سیکرٹری جنرل Fang Liu نے یہ بات نیویارک میں شہری ہوا بازی کے ادارے پر دہشتگردحملے کے خطرات کے حوالے سے انسداد دہشت گردی کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میںسائبرکرائمز اور ہوائی اڈوں کے گردونواح میں ممکنہ حملوں کی روک تھام کیلئے سیکیورٹی اقدامات کے اضافے پرزوردیاگیا۔