خواجہ آصف نے کہاکہ لوگوں کو جانناچاہیے کہ کس قسم کے سوال پوچھے گئے او ر ان کے کیاجواب دیئے گئے۔

file photo

جے آئی ٹی کی کارروائی کے دوران کی گئی تمام آڈیو،ویڈیو ریکارڈنگ کو عوام کے سامنے لاناچاہیے:خواجہ آصف
09 جولائی 2017 (07:50)
0

پانی وبجلی کے وفاقی وزیرخواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ پانامہ پیپرزمقدمے میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی کارروائی کے دوران کی گئی تمام آڈیو،ویڈیو ریکارڈنگ کو عوام کے سامنے لاناچاہیے۔
وہ اسلام آباد میں وفاقی وزراء احسن اقبال، شاہدخاقان عباسی اورسعدرفیق کے ہمراہ مشترکہ نیوزکانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ لوگوں کو جانناچاہیے کہ کس قسم کے سوال پوچھے گئے او ر ان کے کیاجواب دیئے گئے۔
انہوں نے کہاکہ اگر قطرکے شہزادے کے خط کو تحقیقات کاحصہ نہ بنایاگیاتو مسلم لیگ نون کمیٹی کی رپورٹ منظورنہیں کریگی۔
وزیرنے کہاکہ جے آئی ٹی کو قطر کے سابق وزیراعظم کے خط کی تصدیق کروانی چاہیے اور عدالت عظمیٰ کے سامنے اپنی حتمی رپورٹ پیش کرنے سے پہلے اسے شواہد کاحصہ بناناچاہیے۔
پٹرولیم کے وزیرشاہدخاقان عباسی نے بھی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے رویے پرتحفظات کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے استثنیٰ حاصل کرنے کی بجائے خود کو کمیٹی کے سامنے احتساب کیلئے پیش کیا۔
ریلوے کے وزیرخواجہ سعدرفیق نے کہاکہ مسلم لیگ نون ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کی حیثیت سے محسوس کرتی ہے کہ اس کامینڈیٹ چھیننے کی کوششیںکی جارہی ہیں۔
منصوبہ بندی کے وزیراحسن اقبال نے کہاکہ تمام تر سازشوں کے باوجود مسلم لیگ نون ترقی کی طرف پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے ضمنی انتخابات اور کنٹونمنٹ بورڈ، بلدیاتی انتخابات ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں بھی مخالفین کو شکست دی۔