file photo

مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی پچاسویں برسی
09 جولائی 2017 (07:42)
0

مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کی پچاسویں برسی آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
مختلف سرکاری اورغیرسرکاری تنظیموں نے قیام پاکستان میں فاطمہ جناح کی خدمات اُجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔
انہوں نے قائداعظم محمدعلی جناح کے شانہ بشانہ کام کیا اور برصغیر کی خواتین کو ایک پلیٹ فارم پرمتحد کیا جس سے مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کے حصول کی راہ ہموارہوئی۔
وہ نَوجولائی انیس سو سرسٹھ کو کراچی میں انتقال کرگئیں۔فاطمہ جنا ح کو شہری حقوق کی بھرپورحمایت اورتحریک پاکستان میں اُنکی مخلصانہ جدوجہد پرہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔