file photo

امریکہ ، چین کا شمالی کوریا ایٹمی مسئلے کے مذاکرات کے ذریعے حل کےعزم کا اعادہ
09 جولائی 2017 (07:10)
0

امریکہ اورچین نے شمالی کوریا کے ایٹمی مسئلے کے مذاکرات کے ذریعے حل کے عزم کا اعادہ کیاہے۔
اس عزم کااظہار جرمنی کے شہرہمبرگ میں گروپ بیس کے سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات میں کیاگیا۔
دونوں رہنمائوں نے انسداد دہشت گردی میں دوطرفہ تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوسرے اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں فریقوں نے جامع اقتصادی بات چیت کاپہلادور اس مہینے کی19تاریخ کو کرانے پراتفاق کیا۔قانون کے نفاذ ، سائبرسیکیورٹی اور سماجی اورثقافتی تبادلوں کے بارے میں بھی جلد مذکرات ہوں گے۔