وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عوام نے تحریک انصاف کی سیاست کو مسترد کردیاہے۔

تحریک انصاف محض کھوکھلے نعروں پر یقین رکھتی ہے:امیر مقام
09 جولائی 2017 (07:06)
0

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کو کوئی نہیں رو ک سکتا۔نوشہرہ میں جلوزئی کے مقام پر220کے وی کے ایک گرڈسٹیشن کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے پانچ نوشہرہ میں گیس کی فراہمی کیلئے ساٹھ کروڑ روپے کی منظوری دی ہے تاکہ علاقے کے لوگوں کو گیس کی سہولت فراہم کی جاسکے۔
امیرمقام نے کہاکہ تحریک انصاف محض کھوکھلے نعروں پر یقین رکھتی ہے اور عوام نے اس کی سیاست کو مسترد کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ رواں سال خیبرپختونخوا میں میٹرک کے نتائج سے تعلیم کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کے حوالے سے صوبائی حکومت کی تمام کوششیں بے نقاب ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبے کے پہلے ہونہاربیس طلباء میں کسی ایک بھی سرکاری سکول کا کوئی طالب علم شام نہیں ہے۔