مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

file photo

افغانستان کے درمیان سرحدی نظم ونسق دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے:سرتاج
09 جولائی 2017 (06:59)
0

مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی نظم ونسق دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مشترکہ سرحد پردہشتگردوں کی دراندازی روکنے کیلئے باڑ لگارہاہے۔
سرتاج عزیز نے کہاکہ افغانستان میں متحارب گروپوں کے درمیان مفاہمت جنگ زدہ ملک میں پائیدارامن کے قیام کیلئے ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری ہے اور پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
ایک سوال پرمشیرخارجہ نے کہاکہ بھارت سفارتی سطح پرپاکستان کو تنہا کرنے میں ناکام رہاہے اور اس کو تصفیہ طلب مسائل کے حل اور خطے کے لوگوں کوفائدہ پہنچانے کیلئے مذاکرات کی میزپرآناچاہیے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع اور بامقصد مذاکرات ہی کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کاواحد حل ہے۔

سرتاج عزیز نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے جسے مذاکرات کے ذریعے حل کیاجاناچاہیے۔