خصوصی معاون آصف کرمانی نے کہاہے کہ لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی جیسے سنگین مسائل پر بڑی حد تک قابو پالیاگیاہے

file photo

حکومت کی انتھک کوششوں کے ثمرات سامنے آرہے ہیں:کرمانی
09 جولائی 2017 (06:49)
0

سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون آصف کرمانی نے کہاہے کہ لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی جیسے سنگین مسائل پر بڑی حد تک قابو پالیاگیاہے۔
اسلام آباد میں مسلم لیگ نون کے کارکنوں کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی انتھک کوششوں کے ثمرات سامنے آرہے ہیں اور ملک تیزی سے ترقی کررہاہے۔
آصف کرمانی نے کہاکہ بعض عناصرملک کو غیرمستحکم کرناچاہتے ہیں لیکن مخالفین کی طرف سے پیدا کردہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود وزیراعظم نوازشریف قوم کی خدمت کیلئے پُرعزم ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نون کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کی صداقت پرشدیدتحفظات ہیں کیونکہ تحقیقاتی ٹیم نے قطر کے شہزادے کابیان ریکارڈنہیں کیاجو اس کیس کے اہم گواہ ہیں ۔