مولانا فضل الرحمان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات، کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ کی مذمت
09 جولائی 2017 (06:41)
0

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ اور چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانافضل الرحمان نے لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ملاقات کی ۔
دونوں رہنمائوں نے بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ لوگوں پر ہونیوالے مظالم اور کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی ۔
انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے دی گئی قربانیوں کو شاندارخراج عقیدت پیش کیا۔