09 جولائی 2017 (06:30)
0

سائنس اورٹیکنالوجی کے وزیرراناتنویر حسین نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون سے دونوں ملکوں کے عوام کے وسیع ترمفاد میں باہمی طاقت کو پوری طرح بروئے کارلایاجائے گا۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امیدظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے معاہدے پر پوری طرح عملدرآمد کیاجائے گا۔