پولنگ کسی وقفے کے بغیرشام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

file photo

سندھ اسمبلی ، حلقہ پی ایس114کراچی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری
09 جولائی 2017 (06:17)
0

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس114کراچی میں آ ج ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے۔پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی  اور کسی وقفے کے بغیرشام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
پولنگ کے خوش اسلوبی سے انعقاد کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔اُدھرگلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کی نشست جی بی ایل اے 4ہنزہ نگر میں بھی آج ضمنی انتخاب ہورہاہے۔
پولنگ  کسی وقفے کے بغیرشام چاربجے تک جاری رہے گی۔

ادھر سندھ رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد سعید نے پرامن پولنگ کے عمل پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔
مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے آئے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ پولنگ کا عمل ختم ہونے تک سکیورٹی اہلکار وہاں موجود رہیںگے۔