وزیراعظم نوازشریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ سربراہ اجلاس
09 جولائی 2015 (22:55)
0

شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ سربراہ اجلاس اوفا میں شروع ہورہا ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف جو جمعرات کو تیسرے پہرا وفا پہنچے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریںگے۔

پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم میں مبصر کا درجہ حاصل ہے اور علاقائی امن وسلامتی اور ترقی میں نمایاں کردارادا کررہا ہے ۔

تاہم اوفا سربراہ اجلاس میں پاکستان کو تنظیم کی مکمل رکنیت کی اصولی منظوری دیے جانے کی توقع ہے ۔ اوفا میں قیام کے دوران وزیراعظم روسی صدر ولادی میرپیوٹن کی دعوت پر BRICS ممالک کے رہنمائوں کے اجلاس میں بھی شرکت کریںگے۔ BRICSپانچ ابھرتی ہوئی معیشتوں برازیل ، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل تنظیم ہے ۔