وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہاکہ ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی رواں سال 30ستمبر تک لاگو ہوگی۔

بنکوں سے لین دین پرودہولڈنگ ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ
09 جولائی 2015 (19:24)
0

حکومت نے بنکوں سے لین دین پرودہولڈنگ ٹیکس صفر اعشاریہ چھ فیصد سے کم کرکے صفر اعشاریہ تین فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ فیصلہ جمعرات کو اسلام آباد میں حکومت اور تاجرنمائندوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے دوران کیاگیا۔  گوشوارے داخل نہ کرانے والے صارفین کیلئے رقوم کی منتقلی پر ودہولڈنگ ٹیکس کا اعلان 16-2015کے بجٹ میں کیاگیا تھا۔  بعد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہاکہ ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی رواں سال 30ستمبر تک لاگو ہوگی۔


انہوں نے کہاکہ تاجروں نے تیس ستمبر تک ترجیحی بنیادوں پر گوشوارے جمع کرانے پراتفاق کیا ہے انہوں نے کہاکہ اس کے بعد گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیلئے بنکوں سے لین دین پر صفر اعشاریہ چھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔