نوازشریف نے کہا کہ پاکستان باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر ہمسایہ ممالک اورعالمی برادری کیساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہشمند ہے۔

پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کام کررہا ہے:وزیراعظم
09 جولائی 2015 (22:51)
0

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر ہمسایہ ممالک اورعالمی برادری کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہش مند ہے۔
وہ جمعرات کی رات اوفا میں BRICSممالک کی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کام کر رہا ہے جو خوشحالی اور ترقی کی کنجی ہے۔

وزیراعظم محمد نواز شریف نے عوامی سطح پر رابطوں، امن و سلامتی میں اعتماد سازی، عوام کی بہبود کیلئے برکس ممالک کے مابین تجارت و علاقائی رابطوں کی کثیرالجہتی اپروچ کی تجویز دی ہے۔

شنگھائی تعاون کونسل کے اجلاس کے موقع پر برکس آٹ ریچ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان برکس ممالک کے مابین باہمی رابطوں کی قدر کرتا ہے جو ہمارے خطے اور اس سے باہر کے اہم ممالک پر مشتمل ہے۔

وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ اوسلو کے دورے بعد دوسرے مرحلے میں روس پہنچے تاکہ وہ شنگھائی تعاون کونسل اور ساتویں برکس سربراہی اجلاس میں پاکستان وفد کی قیادت کریں۔

وفد میں بیگم کلثوم نواز، قومی سلامتی اور خارجہ امور پر مشیر سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی شامل تھے۔ جونہی وزیراعظم برکس آئوٹ ریچ میٹنگ میں شرکت کیلئے کانگرس ہال پہنچے روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ان کا استقبال کیا۔