وزیرخزانہ نے واضح کیا ہے کہ موجودہ مالی سال کے بجٹ میں بینکوں کے ذریعے لین دین پر اعشاریہ چھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس صرف ٹیکس نادہندگان پر نافذ ہوگا۔

بینکوں کےذریعےلین دین پرودہولڈنگ ٹیکس کےمسئلے کے حل کیلئے19 رکنی کمیٹی قائم
09 جولائی 2015 (10:46)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بینکوں کے ذریعے لین دین پرودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کے مسئلے کے حل کے لئے ایک انیس رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔کمیٹی میں تاجروں اور صنعت و تجارت کے مختلف ایوانوں کے سات سات ارکان شامل ہیں۔وفاقی وزیر نے اس بات کا اعلان اسلام آباد میں تاجروں اور کاروباری برادری کے نمائندوں کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا۔

وزیرخزانہ نے واضح کیاکہ موجودہ مالی سال کےبجٹ میں بینکوں کےذریعے لین دین پراعشاریہ چھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس صرف ٹیکس نادہندگان پرنافذہوگا۔انہوں نےکہا کہ اس کامقصد ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس کی ادائیگی اور قومی خزانے میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے آمادہ کرنا ہے۔