دنیا بھر میں کشمیری پیر کو یوم شہدا ئے کشمیر منائیں گے
09 جولائی 2015 (14:24)
0

کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں کشمیری سوموار کو یوم شہدا ئے کشمیر منائیں گے۔13 جولائی1931 کو ڈوگرہ فوجیوں نے سری نگر میں سینٹرل جیل کے باہر ایک ایک کرکے 22 کشمیریوں کو شہید کیاتھا۔


حریت رہنمائوں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اورمحمد یاسین ملک نے یہ دن منانے کیلئے سری نگر میں جامع مسجد سے نقش بند صاحب تک ایک جلوس کی مشترکہ قیادت کرنے کا اعلان کیا ہے۔


آزاد کشمیر اور پاکستان میں یہ دن منانے کیلئے خصوصی تقریبات ہوں گی اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔