دختران ملت کانوجوانوں کی مسلسل گرفتاریوں سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی وضع کرنے پر زور
09 جولائی 2015 (14:22)
0

مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی نے سرینگر اور وادی کے دوسرے علاقوں میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں نوجوانوں کی مسلسل گرفتاریوں سے نمٹنے کیلئے ایک حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا ہے۔

سری نگر میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کو بنجر بنانے کیلئے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نوجوانوں کو نشانہ بنایا جارہاہے۔

انہوںنے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سری نگر کے مختلف علاقوں سے درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں رمضان المبارک دوران بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
آسیہ اندرابی نے کہا یہ تمام ہتھکنڈے کشمیری نوجوانوں کوخوف زدہ کرنے اور انہیں آزادی کی جدوجہد سے دور رکھنے کیلئے کئے جارہے ہیں جو بھارت کا خواب ہے یہ کبھی پورا نہیں ہوگا۔
ادھرمقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فور م نے حریت رہنما میر حفیظ اللہ کی مسلسل غیر قانونی حراست اوران کے ساتھ اسلا م آباد اننت ناگ پولیس کے ناروا سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔
میر حفیظ اللہ کو رواں ماہ کی تین تاریخ کو نثار احمد منیب منظور اور محمد شفیع کے ہمراہ گرفتار کیاگیا تھا۔
ترجمان نے زیر حراست افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔