برونائی دارالسلام کے ہائی کمشنر نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کا مضبوط شراکت دار رہا ہے۔

پاکستان برونائی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے:سیکرٹری دفاع
09 جولائی 2015 (15:12)
0

پاکستان میں برونائی دارالسلام کے ہائی کمشنر Dato Mahmud Saidin نے راولپنڈی میں سیکرٹری دفاع ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد عالم خٹک سے ملاقات کی۔

فریقین نے پاکستان اور برونائی کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔  اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان برونائی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان برونائی مشترکہ دفاعی ورکنگ کمیٹی کے فورم کو اہمیت دیتا ہے کیونکہ یہ فورم فوجی اور دفاعی تعاون میں مفید ہے۔


ہائی کمشنر نے خطے میں امن قائم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔  انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کا مضبوط شراکت دار رہا ہے۔