ایف سی کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کوبتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سجنا گروپ سے ہے۔

کوئٹہ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے انتہائی مطلوب چار دہشتگرد گرفتار
09 جولائی 2015 (14:09)
0

بلوچستان میں فرنٹیئرکورنےکوئٹہ کے علاقے نائوں کیلی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب چار دہشت گرد وں کو گرفتار کیاہے۔ایف سی کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کوبتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سجنا گروپ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد کوئٹہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔