وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔

پاکستان اورجنوبی کوریاکاآزادتجارت کےمعاہدے کی شرائط ایک سال میں طےکرنےپراتفاق
09 جولائی 2015 (13:24)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر نے آج سیئول میں جنوبی کوریا کے اپنے ہم منصب یون سانگ جک سے ملاقا ت کی۔دونوں وزراء نے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوںنے اتفاق کیا کہ معاہدے کی شرائط ایک سال کے اندر طے کرلینی چاہئیں۔


اس موقع پر خرم دستگیر نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے تاجروں کو پاکستان کی سرمایہ کاری کی پالیسیوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔


اس موقع پر Yoon Sang Jick نےکہا کہ جنوبی کوریا کی کمپنیاں پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔