پاکستانی سفیر نے ترکی کے خارجہ اقتصادی تعلقات بورڈ کے صدر سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات کے قیام کے لئے کوششیں تیز کرنے پر بورڈ کے کردار کو سراہا۔

پاکستان اورترکی کادوطرفہ اقتصادی تعلقات مزیدمستحکم بنانےکی خواہش کااعادہ
09 جولائی 2015 (13:16)
0

پاکستان اور ترکی نے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔اس خواہش کا اعادہ انقرہ میں ترکی کے خارجہ اقتصادی تعلقات بورڈ کے صدر Omer Cihad Veardan اور پاکستان کے سفیر سہیل محمود کے درمیان ملاقات میں کیاگیا۔

پاکستانی سفیرنے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات کے قیام کے لئے کوششیں تیز کرنے پر بورڈ کے کردار کو سراہا۔انہوں نے رواںماہ کی دو تاریخ کو استنبول میں خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام کے لئے روڈ شوکے انعقاد میں تعاون کرنے پرترک بورڈ کاشکریہ ادا کیا۔