ابراہیم سینائی کو تعلیم اور اطلاعات اور ڈاکٹر اقبال کو تعمیرات کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا۔

گلگت بلتستان کے 6وزراء کو قلمدان سونپ دئیے گئے
09 جولائی 2015 (14:15)
0

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمان نے کابینہ میں شامل کئے جانے والے چھ نئے ارکان کووزارتوں کے قلمدان سونپ دئیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جانباز خان کو خوراک اور زراعت ،افزائش حیوانات، ماہی پروری کے شعبوں ڈاکٹر محمد اقبال کو تعمیرات،فرمان علی کو ایکسائز و ٹیکسیشن اور بلدیات، محمد ابراہیم سینائی کو تعلیم اور اطلاعات،محمد وکیل کو جنگلا ت اورماحولیات اورصباح جبین مقدم کو خواتین کی ترقی اور نوجوانوں کے امور کی وزارت کا قلمدان دیا گیا ہے۔