حکمت عملی کے تحت ہنرمند نوجوانوں کو فنی اور مالی مدد فراہم کرنے کیلئے یوتھ چیلنج فنڈ پروگرام شروع کیاگیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت غربت کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا
09 جولائی 2015 (14:19)
0

خیبرپختونخواہ حکومت غربت کے خاتمے اور غریب لوگوں کی سماجی واقتصادی حالت بہتربنانے کیلئے مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔حکمت عملی کے تحت ہنرمند نوجوانوں کو فنی اور مالی مدد فراہم کرنے کیلئے یوتھ چیلنج فنڈ پروگرام شروع کیاگیا ہے۔

اسی طرح حکومت نے نوجوانوں کو تین سال کیلئے 50 ہزارسے دولاکھ روپے تک بلا سود قرض فراہم کرنے کیلئے خود کفالت سکیم بھی شروع کی ہے۔حکومت نے بے روزگار نوجوانوں کو اپنا روز گار شروع کرنے کے قابل بنانے کیلئے نقد وظیفے کا پروگرام بھی شروع کیا ہے۔