پنجا ب کے وزیراعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سکولوں کے اعداد و شمار کی نگرانی شفافیت اور خود احتسابی کی ایک مثال ہے۔

پنجا ب میں 53 ہزار سرکاری سکولوں کا سمارٹ مانیٹرنگ سسٹم انقلابی قدم ہے: شہباز شریف
09 جولائی 2015 (13:11)
0

پنجا ب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے صوبے میں 53 ہزار سرکاری سکولوں کے سمارٹ مانیٹرنگ سسٹم کو ایک انقلابی قدم قرار دیا ہے۔

آج لاہور میں ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ سکولوں کے اعداد و شمار کی نگرانی شفافیت اور خود احتسابی کی ایک مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ سکولوں کی نگرای کے اعداد و شمارویب سائٹ پربھی دستیاب ہیں ویب سائٹ یہ ہے۔ www.open.punjab.gov.pk/school
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ اقدام پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب پروگرام میں مددگار ثابت ہوگا۔