شریک تمام فریق ایران کی طرف سے پیش کی گئی نئی تجاویز پر کام کررہے ہیں۔

ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی بات چیت انتہائی مشکل مرحلے میں داخل
09 جولائی 2015 (12:59)
0

ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی بات چیت انتہائی مشکل مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور بات چیت میں شریک تمام فریق ایران کی طرف سے پیش کی گئی نئی تجاویز پر کام کررہے ہیں۔

اوفا میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریبکوف نے کہا کہ 95فیصد کام مکمل کرلیاگیا ہے لیکن ابھی تک متعدد اقدامات کئے جانے ہیں۔

ایران نے ایٹمی بات چیت میں تنازعات کے حل کیلئے بعض نئی تجاویز پیش کی ہیں تاہم مغربی حکا م نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے کوئی نئی بات سامنے نہیں آرہی ہے۔