وزیر مذہبی امورنے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطین کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

اقوام متحدہ کشمیراورفلسطین کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرے:سردار یوسف
09 فروری 2016 (22:40)
0

وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

منگل کی رات اسلام آباد میں فلسطین کے مفتی اعظم محمد احمد حسن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطین کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
مفتی اعظم نے مسئلہ فلسطین کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔