قطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی اور وزیر توانائی ڈاکٹرمحمدبن صالح نے ہوائی اڈے پران کااستقبال کیا۔

وزیراعظم دوروزہ سرکاری دورے پرقطر پہنچ گئے
09 فروری 2016 (17:32)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف دو روزہ سرکاری دورہ پر قطر کے دارالخلافہ دوحہ پہنچ گئے ہیںجہاں ہوائی اڈے پرقطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی اور وزیر توانائی ڈاکٹر محمدبن صالح نے ان کا استقبال کیا۔ کے بارے میں وزیر اعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی، اور فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں ،

انہیں اس دورے کی دعوت قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی اور وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی نے دی تھی۔دورے کے دوران وزیراعظم قطر کی قیادت کے علاوہ اہم وزراء کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔فریقین وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات بھی کریں گے۔

دوحہ پہنچنے پردیوان امیری میں وزیراعظم اور ان کے ہمراہ وفد کے ارکان کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیاگیا ۔


دونوں فریق صحت، ریڈیو، ٹی وی اور تعلیم کے شعبوں میں مفاہمت کی متعدد یادداشتوں اور مائع قدرتی گیس کی خرید وفروخت کے طویل مدت معاہدے پر دستخط کریں گے۔وزیراعظم کے دورے اور قطر کی قیادت سے ملاقاتوں کا بنیادی مقصد مختلف شعبوںمیں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ قطر میں توانائی، تعاون ، تجارت ، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبے مین افرادی قوت کیلئے روزگار کے مواقع موجود ہیں۔


دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔فریقین مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مشترکہ سوچ رکھتے ہیں۔