بری فوج کےسربراہ نےعارضی طورپربےگھرافرادکی اپنے گھروں کوبروقت اورباعزت واپسی یقینی بنانےکا عزم ظاہر کیا ہے ۔

دہشتگردوں کوقبائلی علاقوں میں واپس نہیں آنےدیاجائےگا:آرمی چیف
09 فروری 2016 (15:07)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج کورہیڈکوارٹرز پشاور میں ہوا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ نے عارضی طور پر بے گھر افراد کی اپنے گھروں کو بروقت اور باعزت واپسی یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا سے دہشت گردوں سے پاک کر دیا گیا ہے اور وہاں حکومت کی عملداری قائم کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو قبائلی علاقوں میں واپس نہیں آنے دیا جائے گا۔اجلاس میں گورنر خیبرپختونخواء سردار مہتاب احمد خان ، وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان اور دیگر نے شرکت کی۔