صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھاناچاہئے۔

پاکستان دہشتگردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہے:صدر
09 فروری 2016 (14:52)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن ، خوشحالی اور استحکام کیلئے تمام ملکوں خصوصاً ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔وہ آج اسلام آباد میں پاکستان کیلئے نامزد بھارت ، افغانستان ، عراق ، تھائی لینڈ ، کمبوڈیا اور جمہوریہ چیک کے سفیروں سے باتیں کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو اسکی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔صدر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گرانقدر قربانیاں دی ہیں اور وہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔


انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور یہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔