ہالینڈ کی ملکہ نے پاکستان کی معیشت کی ترقی کو سراہا اور پاکستان میں معاشی استحکام میں مدد دینے کا اعادہ کیا۔

پاکستان ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے:وزیراعظم
09 فروری 2016 (19:56)
0

ہالینڈ کی ملکہ MAXIMA نے وزیراعظم نوازشریف سے منگل کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وزیراعظم نے ملکہ کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وزیراعظم نے ترقی کیلئے مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کے حوالے سے ان کے جذبے کو سراہا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت قومی مالیاتی شمولیت کے لائحہ عمل کے ذریعے مالیاتی شمولیت کو قومی مقصد کے طورپر ترجیح دے رہی ہے۔


نوازشریف نے کہاکہ حکومت کا ترقیاتی ایجنڈا مجموعی معاشی ترقی پرمبنی ہے۔ ملکہ MAXIMA نے پاکستان کی معیشت کی ترقی کو سراہا اور پاکستان میں معاشی استحکام میں مدد دینے کا اعادہ کیا۔

دریں اثناء وزیراعظم محمد نوازشریف نے خطے کے ملکوں پرزوردیا ہے کہ وہ باہمی تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں تاکہ علاقے کی قسمت کو بدلا جاسکے۔ وہ آج اسلام آباد میں قازخستان کے نائب وزیردفاع اور مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل ZHASUZAKOV Saken Adilkhanovich سے گفتگو کررہے تھے۔


وزیراعظم نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے ہم آہنگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری تمام وسطی ایشیائی ریاستوں کیلئے مفید ہوگی۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوںگے۔