پی کے 7336 اور پی کے 7338 عمرہ زائرین کو لے کر اسلام آباد اور کراچی پہنچ گئی ہیں۔

پی آئی اے کی ملکی اورغیرملکی پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری
09 فروری 2016 (12:22)
0

پی آئی اے کی ملکی اور غیرملکی پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ ملازمین کی ہڑتال سے واپسی کے بعد جاری ہے۔ پی آئی اے کی پروازیں پی کے 7336 اور پی کے 7338 عمرہ زائرین کو لے کر اسلام آباد اور کراچی پہنچ گئی ہیں۔آج صبح اسلام آباد سے ابوظہبی کیلئے پی کے 4232 اور جدہ کیلئے پی کے 7339 روانہ ہوئی۔


ادھر ، ابوظہبی سے بھی دو پروازیں پی کے 262 اور پی کے 4231 اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔پرواز پی کے 451 اسلام آباد سے سکردو پہنچ گئی ہے۔