سہیل بلوچ نے کہاکہ حکومت نے انہیں مکمل تعاون کایقین دلایا ہے۔

پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
09 فروری 2016 (20:22)
0

پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس بات کا اعلان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ نے منگل کی شام کراچی میں کیا۔  انہوں نے پی آئی اے کے ملازمین سے کہا کہ وہ قومی ائیرلائن کی پروازیں بحال کرنے میں مکمل تعاون کریں۔

سہیل بلوچ نے کہاکہ وہ معاملات طے کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کیلئے لاہور جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے انہیں مکمل تعاون کایقین دلایا ہے۔