دورےمیں وزیراعظم امیرقطرشیخ تمیم بن حمدبن خلیفہ الثانی اوراپنےہم منصب شیخ عبداﷲ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم نوازشریف بدھ سےسےقطرکادوروزہ دورہ کریںگے
09 فروری 2016 (11:30)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف کل سے قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔انہیں اس دورے کی دعوت امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی اور وزیراعظم شیخ عبداﷲ بن نصر بن خلیفہ الثانی نے دی ہے۔دورے کے دوران وزیراعظم قطر کی قیادت اور کابینہ کے اہم وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔فریقین وفود کی سطح پرتفصیلی بات چیت بھی کریں گے۔
ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو گا۔


فریقین صحت ، ریڈیو ، ٹیلی ویژن ، تعلیم وتحقیق کے شعبوں میں مفاہمت کی متعدد یادداشتوں اور قدرتی مائع گیس کی خرید وفروخت کے طویل مدتی معاہدے پر دستخط کریں گے۔وزیراعظم کے دورے میں قطر کی قیادت کے ساتھ بات چیت میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بنیادی توجہ مرکوز کی جائیگی ۔ ان شعبوں میں توانائی ،تجارت ، سرمایہ کاری ، دفاع اور قطر میں پاکستانی افرادی قوت کے نئے روزگار کے مواقع میں اضافہ شامل ہے۔