مختلف مقامات سے چھتیس پروازیں اپنی منزل پر پہنچیں جبکہ ایک ہفتے کے وقفے کے بعد فضائی کمپنی کے ہیڈکوارٹر زمیں دوبارہ کام شروع ہوگیاہے۔

پی آئی اے کی پروازوں کی آمدورفت میں مزیدبہتری
09 فروری 2016 (10:19)
0

پی آئی اے کی پروازوں کی آمدورفت میں مزید بہتری آئی ہے اور مختلف مقامات سے چھتیس پروازیں اپنی منزل پر پہنچیں جبکہ ایک ہفتے کے وقفے کے بعد فضائی کمپنی کے ہیڈکوارٹرز میں دوبارہ کام شروع ہوگیاہے۔پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی کے مطابق لاہور ، کراچی، اسلام آباد اور گلگت ہوائی اڈوں سے پروازوں کی آمدورفت بحال ہوگئی ہے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ صورتحال جلد معمول پر آجائے گی۔


انہوں نے وضاحت کی کہ تکنیکی خرابی کے ساتھ طیاروں کی پروازوں سے متعلق ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے ہمیشہ مسافروں اور جہازوں کی حفاظت کے مقررہ معیار کو قائم رکھا ہے اور اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ترجمان نے کہا اس وقت فضائی کمپنی ملکی پروازوں کی بحالی ساتھ ساتھ عمرہ زائرین کی آمدورفت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔