09 فروری 2016 (22:04)
0

قازخستان کے اول نائب وزیر دفاع اور مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل SAKEN ZHASUZAKOV نے بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے منگل کے روز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی پیشہ وارانہ امور اور دفاعی تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔  دورے پرآئے ہوئے مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کوسراہا۔