پاکستان توانائی کے شعبے میں امریکی سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے:آصف
09 فروری 2016 (21:48)
0

توانائی کے بارے میں امریکہ کے مشن کے مشیر کی JONATHAN ELKIND کی قیادت میں توانائی کے شعبے کے امریکی ماہرین کے ایک وفد نے منگل کے روز اسلام آباد میں پانی وبجلی کے وزیرخواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور توانائی کے شعبے میں تعاون بالخصوص توانائی کی بچت اور توانائی کے قابل تجدید ذرائع کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبے میں امریکی سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے۔

وفد نے توانائی کی استعداد کار بڑھانے اور گرڈ سسٹم کی ترقی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل ، پانی وبجلی کے سیکرٹری یونس ڈھاگہ اور وزارت کے دیگر افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔