نوازشریف سےالوداعی ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنرنےکہاکہ برطانیہ ملکی ترقی اورخوشحالی اوردونوں ملکوں کوایک دوسرے کےقریب لانے میں پاکستانی برادری کےکردارکوانتہائی اہمیت دیتا ہے۔

پاکستان اوربرطانیہ کےدرمیان دوطرفہ تجارت میں تعاون ہماری ترجیح ہے:وزیراعظم
09 فروری 2016 (15:18)
0

برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے آج صبح اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے الوداعی ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے فلپ بارٹن کے کردار کو سراہا۔نواز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوںکے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون ہماری ترجیح ہے۔


برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ ملکی ترقی اور خوشحالی اور دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں پاکستانی برادری کے کردار کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔