ہدف کے حصول کیلئے مالیاتی ادارے پسماندہ علاقوں میں اپنی شاخوں میں خاطرخواہ اضافہ کریںگے۔

حکومت کا ترقیاتی ایجنڈا مجموعی معاشی ترقی ہے:ڈار
09 فروری 2016 (19:28)
0

حکومت نے لوگوں کو مالیاتی خدمات کی فراہمی کی شرح بڑھانے کیلئے منگل کے روز اسلام آباد میں یونیورسل Financial Access پروگرام شروع کیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت اگلے پانچ سال کے دوران آبادی کے پچاس فیصد بالغ افراد کو مالیاتی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کا ہدف مقررکیاگیا ہے۔ ہدف کے حصول کیلئے مالیاتی ادارے پسماندہ علاقوں میں اپنی شاخوں میں خاطرخواہ اضافہ کریںگے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہالینڈ کی ملکہ MAXIMA نے پاکستان کو اس پروگرام پر مبارک باد دی اور کہا کہ اس سے دیہی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوںگے۔  عالمی بنک کے صدر جم YONG کم نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان میں 2020ء تک اپنی سوفیصد آبادی کو مالیاتی خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ حکومت کا ترقیاتی ایجنڈا مجموعی معاشی ترقی ہے انہوں نے کہاکہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں جس کے نتیجے میں بنیادی سطح پر معیشت مستحکم ہوئی ہے۔