پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اصلاحات پرتوجہ دے:مسلم لیگی رہنما
09 فروری 2016 (19:21)
0

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز، محسن شاہنواز رانجھا اورطلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف پرزوردیا ہے کہ وہ کھوکھلے نعروں سے گریز کرے اور خیبرپختونخوا میں اصلاحات پرتوجہ دے۔

انہوں نے منگل کی شام اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کو وفاقی حکومت پرتنقید کاحق ہے تاہم اسے قومی مفادات پرسیاست نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پی آئی اے اور پاکستان سٹیل ملز سمیت بعض ادارے ٹیکس دھندگان کے چھ سوارب روپے تک ہڑپ کررہے ہیں اور حکومت ان میں اصلاحات کی کوششیں کررہی ہے۔