مفاہمتی یادداشتوں سے روابط میں سہولت مل سکے گی:شکیل حسین
09 فروری 2016 (17:50)
0

پاکستان کی ایک نجی یونیورسٹی نے سری لنکا کے کالج آف انفارمیشن مینجمنٹ اینڈ سائنسز اورسری لنکا پاکستان فرینڈشپ ، ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کئے ہیں۔

دستخط کی تقریب کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقد ہوئی۔  ہائی کمشنر سید شکیل حسین نے کہاکہ ان مفاہمتی یادداشتوں سے ہرطرح کے تعلیمی اور ثقافتی روابط میں سہولت مل سکے گی۔